سب کی پگڑی کو ہواؤں میں اچھالا جائے، سوچتا ہوں کوئی اخبار نکالا جائے۔
Top 100 Urdu Poetry Quotes
100 quotes
All
Raksha Bandhan WishesNew Year BlessingsRamadan DuasMarathi Good MorningGood Morning EasterGood Morning New YearArabic Good MorningSantali StatusMagahi QuotesHebrew Good MorningRamadan Good Morning WishesHindi Shayari
لگے گی آگ تو آئیں گے گھر کئی زد میں، یہاں پہ صرف ہمارا مکان تھوڑی ہے۔
مجھ کو یقیں ہے سچ کہتی تھیں جو بھی امی کہتی تھیں۔
اس کو رخصت تو کیا تھا مجھے معلوم نہ تھا، سارا گھر لے گیا گھر چھوڑ کے جانے والا۔
سر جھکاؤ گے تو پتھر دیوتا ہو جائے گا، اتنا مت چاہو اسے وہ بے وفا ہو جائے گا۔
اجالے اپنی یادوں کے ہمارے ساتھ رہنے دو، نہ جانے کس گلی میں زندگی کی شام ہو جائے۔
تم اتنا جو مسکرا رہے ہو، کیا غم ہے جس کو چھپا رہے ہو۔
کل اور آئیں گے نغموں کی کھلتی کلیاں چننے والے، مجھ سے بہتر کہنے والے تم سے بہتر سننے والے۔
میں پل دو پل کا شاعر ہوں پل دو پل میری کہانی ہے، پل دو پل میری ہستی ہے پل دو پل میری جوانی ہے۔
اے محبت ترے انجام پہ رونا آیا، جانے کیوں آج ترے نام پہ رونا آیا۔
