لگتا نہیں ہے دل میرا اجڑے دیار میں، کس کی بنی ہے عالمِ ناپائیدار میں۔
Top 100 Urdu Poetry Quotes
100 quotes
All
Raksha Bandhan WishesNew Year BlessingsRamadan DuasMarathi Good MorningGood Morning EasterGood Morning New YearArabic Good MorningSantali StatusMagahi QuotesHebrew Good MorningRamadan Good Morning WishesHindi Shayari
غضب کیا تیرے وعدے پہ اعتبار کیا، تمام رات قیامت کا انتظار کیا۔
اردو ہے جس کا نام ہمیں جانتے ہیں داغؔ، سارے جہاں میں دھوم ہماری زباں کی ہے۔
وہ جو ہم میں تم میں قرار تھا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو، وہی یعنی وعدہ نباہ کا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو۔
تم میرے پاس ہوتے ہو گویا، جب کوئی دوسرا نہیں ہوتا۔
ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے، بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا۔
عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی، یہ خاکی اپنی فطرت میں نہ نوری ہے نہ ناری ہے۔
ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں، ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں۔
تو شاہیں ہے پرواز ہے کام تیرا، ترے سامنے آسماں اور بھی ہیں۔
خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے، خدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے۔
